نانا پاٹیکر سیلاب متاثرین کے لئے 500 گھر بنائیں گے

بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کے لئے 500 گھر بنانے والے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کے لئے 500گھر بنانے والے ہیں۔ مہاراشٹر میں بارش نے جم کر تباہی مچائی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے اضلاع میں ہزاروں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ اس خوفناک حالت میں کئی لوگوں کے گھر تہس نہس ہوگئے۔

نانا پاٹیکر ان کی مدد کرنے کے لئے آگئے آئے ہیں۔ نانا پاٹیکر، نام فاونڈیشن نامی این جی او چلاتے ہیں۔ اس این جی او کے ذریعہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنائیں گے۔


نانا پاٹیکر نے ایک پروگرام میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ وہاں پر انہوں نے 500گھربنانے کا اعلان کیا۔ نانا پاٹیکر نے کہا کہ فکر مت کیجئے، ایک بار آپ کو چھت مل جائے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ حکومت نے ہمیں کچھ فنڈ دیا ہے۔

نام فاونڈیشن پیسے جمع کررہا ہے۔ جو بھی کام ہوسکتا ہے ہم کررہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ کئی لوگ خود آکر مدد کرنے کی پہل کررہے ہیں۔


نانا پاٹیکر نے کہاکہ کئی لوگ مالی طورپر مدد کررہے ہیں۔ وہ اس لئے آگے آرہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے، جب کبھی بھی کسی کو کوئی ضرورت ہوگی ہم تمام مدد کرنے کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جب میں شرول گیا تو وہاں پر مجھے صورتحال کا پتہ چلا۔ اس لئے ہم نے 500گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */