مرونال ٹھاکر اور نانی نے اپنی تیلگو فلم کی شوٹنگ شروع کر دی

مرونال ٹھاکر نے اپنے کردار کی تیاری کے ایک حصے کے لئے حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان سفر کرتی رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

قومی آوازبیورو

اپنی جنوب ڈیبیو فلم سیتا رمام کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد، جو 2022 کی سب سے زیادہ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی تیلگو فلموں میں سے ایک بن گئی ہے، مرونال ٹھاکر اب اپنے اگلے جنوب کے پروجیکٹ میں تیلگو سنیما کی سب سے کم عمر اسٹار’ نانی‘ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

شوریاو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک جذباتی فیملی ڈرامہ ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آج صبح حیدرآباد میں اس کے مہورت کے ساتھ ہوا۔ مہورت کے موقع پر تما م کاسٹ اور عملہ خوش نظر آ رہا ہے۔ مرونال اپنے کردار کی تیاری کے ایک حصے کے لئے حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان سفر کرتی رہی ہیں۔


اس موقع پر مرونال نے کہا، "میں یقینی طور پر اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ واقعی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہے اور اس پروجیکٹ کے پیچھے کی ٹیم انتہائی باصلاحیت ہے۔ میں نانی کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔ یہ ایک دلچسپ موڑ ہے جب میں نے گزشتہ ’جرسی‘ کا ریمیک کیا تھا، جس میں اصل میں نانی نے اداکاری کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */