ماں بنی عالیہ بھٹ، رنبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش

آج صبح عالیہ کو اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ممبئی کے گرگام کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچتے دیکھا گیا۔

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ / Getty Images
رنبیر کپور، عالیہ بھٹ / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اتوار کو اپنی پہلی اولاد، ایک صحت مند بچی کا اس دنیا میں استقبال کیا۔ آج صبح عالیہ کو اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ممبئی کے گرگام کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچتے دیکھا گیا۔ اس دوران عالیہ کی والدہ سونی رازدان اور عالیہ کی ساس نیتو کپور بھی بچے کی پیدائش سے قبل اسپتال پہنچ گئیں۔

جون میں عالیہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رنبیر کی تصویر کے ساتھ اپنے حمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایڈماما کے نام سے زچگی کے لباس کی ایک لائن بھی لکھی۔ حال ہی میں عالیہ نے دوستوں اور کنبہ کے افراد کے ساتھ گود بھرائی کی رسم ادا کی تھی۔ عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو ایک محدود تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔


خیال رہے کہ عالیہ کو 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' سے ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر شہرت حاصل ہوئی اور 'براہمسترا' نے رنبیر کے کیریئر کو بحال کیا۔ عالیہ 2023 میں ریلیز ہونے والی گال گیڈوٹ اسٹارر ’ہارٹ آف اسٹون‘ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، وہ اس وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔