سنیما ہال میں فلم ’ٹائیگر 3‘ دیکھتے ہوئے لوگوں نے جلائے پٹاخے، مچی بھگدڑ، پولیس تفتیش شروع

عینی شاہدین کے مطابق فلم کے درمیان کچھ نامعلوم افراد ہال کے سامنے آ گئے، انھوں نے تھیلوں سے پٹاخے، ستلی بم، راکیٹ وغیرہ نکالی اور اسے جلانا شروع کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹرک کے ناسک میں اتوار کے روز موہن سنیما ہال میں دیر شب ریلیز ہوئی سلمان خان، کیٹرینا، کیف، عمران ہاشمی کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا شو ہاؤس فل رہا۔ اس دوران ایک وقت ایسا آیا جب زوردار ہنگامہ شروع ہو گیا۔ کینٹ تھانہ چیف پولیس انسپکٹر رگھوناتھ شیگر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے حادثہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس معاملے میں کیس درج کر رہے ہیں۔

چیف پولیس انسپکٹر شیگر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ہم معاملہ درج کرنے کے عمل میں ہیں۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لیکن ہم جانچ کے بعد ضروری قدم اٹھائیں گے۔‘‘ عینی شاہدین کے مطابق فلم کے درمیان کچھ نامعلوم افراد ہال کے سامنے آ گئے۔ انھوں نے تھیلے میں سے دھماکہ خیز مادے، پٹاکے، ستلی بم، راکیٹ وغیرہ نکالی اور اس کو جلانا شروع کر دیا۔


بتایا جاتا ہے کہ سنیما ہال کے اندر اچانک پٹاخوں کی تیز آوازیں گونجنے لگیں جس سے حیران ہو کر آگے کی صف میں بیٹھے کئی لوگ پریشان ہو گئے۔ خود کو پٹاخوں سے بچانے کے لیے کچھ لوگ بھاگتے ہوئے بھی نظر آئے۔ ایک منٹ تک ہال کے اندر زوردار آوازیں گونجتی رہیں، پھر دھیرے دھیرے حالات بہتر ہو گئے۔ کچھ دیر کے لیے بھگدڑ جیسی حالت ضرور پیدا ہو گئی تھی، لیکن کسی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔