اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور ڈرگس کیس میں گرفتار

کرناٹک میں پولیس نے مشہور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو بنگلورو میں ایک پارٹی میں ڈرگس لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

شکتی کپور کے ساتھ بیٹے سدھانت کپور
شکتی کپور کے ساتھ بیٹے سدھانت کپور
user

قومی آوازبیورو

دنیائے تفریح سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کا بیٹا اور اداکار شردھا کپور کا بھائی سدھانت کپور کو ڈرگس معاملے میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیکل جانچ میں بھی ڈرگس لینے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس معاملے میں انھیں بنگلورو کے السورو تھانے میں لایا گیا ہے۔

کرناٹک میں پولیس نے مشہور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو بنگلورو میں ایک پارٹی میں ڈرگس لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے اتوار کو ہلاسورو تھانے کی سرحد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے سراغ ملنے کے بعد اچانک چھاپہ ماری کر 35 لوگوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق 25 رکنی پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور سدھانت کپور اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ میڈیکل جانچ کے بعد تصدیق ہوئی کہ سدھانت کپور نے ڈرگس کا استعمال کیا تھا، انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال آگے کی جانچ جاری ہے۔


بیٹے کی گرفتاری والی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے شکتی کپور نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ’’مجھے اس خبر کے بارے میں میڈیا سے پتہ چلا۔ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔ مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ۔ جب میں صبح 9 بجے اٹھا تو خبر آ رہی تھی کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مجھے سچائی کا پتہ نہیں ہے۔ پوری فیملی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کوئی فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */