کرن جوہر کی فلمیں گھٹیا ہو سکتی ہیں، لیکن وہ قاتل نہیں: سورا بھاسکر

ایک انٹرویو کے دوران سورا بھاسکر نے کہا کہ ’’آپ کو کرن جوہر کی فلمیں گھٹیا لگ سکتی ہیں، اس کے بھائی بھتیجہ واد سے دقت ہو سکتی ہے، لیکن آپ کی دقت اور آپ کی ناپسند کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قاتل ہے۔‘‘

سورا بھاسکر اور کرن جوہر، تصویر آئی اے این ایس
سورا بھاسکر اور کرن جوہر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اپنے بے باک بیانات کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملے میں کرن جوہر کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ حالانکہ سورا بھاسکر کی کرن جوہر سے کوئی خاص دوستی نہیں ہے، لیکن انھوں نے کرن جوہر کو قاتل ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2020 میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد لوگوں کے ایک طبقہ کے ذریعہ فلمساز پر حملہ کیا گیا تھا، لیکن یہ مناسب نہیں۔

سورا بھاسکر کا کہنا ہے کہ کرن کی فلموں کے لیے ان کی تنقید کرنا یا فلم صنعت میں ’بھائی-بھتیجہ واد‘ کو فروغ دینا ایک بات تھی، لیکن سوشانت کے مرنے کے بعد انھیں ’قاتل‘ کہنا مناسب نہیں تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھاسکر نے کہا کہ بالی ووڈ میں ’ڈر کا ماحول‘ پیدا ہو گیا ہے۔ انھوں نے کنیکٹ ایف ایم کناڈا کو بتایا کہ ’’انڈسٹری میں ڈر کا ماحول ہے۔ تنازعہ میں نہ الجھنے کی سوچ ہے۔ انڈسٹری میں ایک حقیقی اعتماد ہے کہ اگر کوئی تنازعہ ہو رہا ہے، تو پریشان نہ ہونا سب سے بہتر ہے۔ یا اس پر تبصرہ کریں۔‘‘


سورا بھاسکر نے کرن جوہر اور دیگر بالی ووڈ ہستیوں کی مثال سامنے رکھی، جنھیں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کے ممبئی واقع گھر میں مردہ پائے جانے کے بعد نشانہ بنایا گیا تھا۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ جب کرن جوہر جیسی ہستی پر حملہ ہوتا ہے، تب بھی وہ کچھ نہیں کہتے ہیں۔ رد عمل کے خوف سے۔ وہ کہتی ہیں ’’آپ کو کرن جوہر کی فلمیں گھٹیا لگ سکتی ہیں، اس کے بھائی بھتیجہ واد سے دقت ہو سکتی ہے۔ لیکن آپ کی دقت اور آپ کی ناپسند کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قاتل ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔