شعلہ بیانی اور زہر انگیز بیانات کے لیے مشہور کنگنا رانوت نے کی نوازالدین کی تعریف

کنگنا رانوت نے نواز کی تصویر کو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مبارک ہو سر! آپ یقینی طور پر دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔‘‘

نوازالدین صدیقی، تصویر آئی اے این ایس
نوازالدین صدیقی، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

بالی ووڈ اداکار کنگنا رانوت اپنی شعلی بیانی اور زہر انگیز بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس بار انھوں نے کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے، بلکہ مشہور و معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی تعریف کی ہے۔ دراصل نوازالدین صدیقی بین الاقوامی ایمی ایوارڈس کے لیے نامزد کیے گئے ہیں جس پر کنگنا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے نوازالدین صدیقی کو دنیا کا سب سے بہترین اداکار بتایا ہے۔

نوازالدین صدیقی کی فلم ’سیریس مین‘ کے لیے بیسٹ ایکٹر کے درجہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس 2021 میں نواز کے علاوہ اداکارہ سشمتا سین کے کرائم ڈرامہ سیریز ’آریہ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ویر داس کی نیٹ فلکس کامیڈی اسپیشل ’ویر داس: فار انڈیا‘ کو کامیڈی شعبہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ کنگنا رانوت نے نواز کی تصویر کو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مبارک ہو سر! آپ یقینی طور پر دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔‘‘ کنگنا نے اس پیغام کے ساتھ ایک اموجی بھی شیئر کیا ہے۔


بہر حال، نوازالدین صدیقی نے بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’واہ سیریس مین نے مجھے بہترین اداکار کے درجہ میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس کے لیے نامزد کیا ہے۔ مبارک ہو ’سیریس مین‘ کی ٹیم۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔