جھانوی کپور نے کیا ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ڈائیلاگ کو ری کریٹ

ویڈیو میں جھانوی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کا ڈائیلاگ 'تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو' بولتی ہیں اور ویسے ہی اپنا چشمہ اتارتی نظر آ رہی ہے۔

جھانوی کپور، تصویر آئی اے این ایس
جھانوی کپور، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سپر ہٹ فلم کبھی خوشی کبھی غم کے کرینہ کپور کے ڈائیلاگ کو ری کریٹ کیا ہے۔ جھانوی کپور اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کرینہ کپور کی نقل کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں جھانوی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کا ڈائیلاگ 'تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو' بولتی ہیں اور ویسے ہی اپنا چشمہ اتارتی نظر آ رہی ہے۔ جھانوی اس ویڈیو میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس ڈائیلاگ کو بھی بہت اچھے طریقے سے ری کریٹ کیا ہے۔ جھانوی کپور کی اداکاری کو دیکھ کر لوگ اس ویڈیو پر خوب لائیکس اور کمنٹس کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔