مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب میرے بچوں کو مذہب کے نام پر ٹرول کیا جاتا ہے: فرح خان

فرح خان کا کہنا ہے کہ ’’یہ سوال مجھے پریشان کرتا ہے کہ میرے بچے ہندو ہیں یا مسلم۔ پہلے میں دیوالی اور عید کے موقع پر اپنے بچوں کی تصویریں پوسٹ کرتی تھی، لیکن اب میں نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے۔‘‘

فرح خان، تصویر آئی اے این ایس
فرح خان، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہستی اور فلمساز فرح خان نے ایک پروگرام کے دوران مذہب کے نام پر ٹرول کرنے والے لوگوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے چیٹ شو ’پنچ بائے اربان خان‘ میں سب سے پہلے تو اس بات کا انکشاف کیا کہ بھلے ہی وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنے سے پریشان نہیں ہوتیں، لیکن جب ان کے بچوں کو ’مذہب‘ کے نام پر ٹرول کیا جاتا ہے تو اس سے بہت تکلیف پہنچتی ہے۔ پھر انھوں نے ٹرولرس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں۔ فرح خان نے اداکار ارباز خان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ جب کسی تہوار کے دوران ان کے بچوں کو ’مذہب‘ کی بنیاد پر ٹرول کیا جاتا ہے تو بہت برا لگتا ہے۔

فرح خان نے ارباز خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مذکورہ باتیں بتائیں اور ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ سوال واقعی میں مجھے پریشان کرتا ہے کہ میرے بچے ہندو ہیں یا مسلم۔ پہلے میں دیوالی اور عید کے موقع پر اپنے بچوں کی تصویریں پوسٹ کرتی تھی، لیکن اب میں نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں مذہبی تہواروں کے دوران تصویریں پوسٹ نہیں کرتی ہوں، کیونکہ میرے بچوں کو ان کے مذہبی عقیدہ کو لے کر کئی بار ٹرول کیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔