عالمی لیفٹ ہینڈرز ڈے: بالی ووڈ ستارے جنہوں نے ’الٹے ہاتھ‘ سے کام کر کے نام روشن کیا

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی فہرست میں کئی نامور شخصیات شامل ہیں اور بالی ووڈ میں کئی ستارے ایسے ہیں جنہوں نے ’الٹے ہاتھ‘ کام کر کے نام کمایا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آج کے دن یعنی 13 اگست کو بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن (انٹرنیشنل لیفٹ ہینڈرز ڈے) منایا جاتا ہے۔ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی فہرست میں کئی نامور شخصیات شامل ہیں اور بالی ووڈ میں کئی ستارے ایسے ہیں جنہوں نے ’الٹے ہاتھ‘ کام کر کے نام کمایا ہے۔

خیال رہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن منائے جانے کا مقصد اس تاثر کو زائل کرنا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت کوئی بیماری یا بری بات ہے۔ برطانیہ میں میں 1992 میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کا کلب ایک کلب قائم ہوا تھا، جس کی کوششوں سے 1992 میں 13 اگست کو پہلا لیفٹ ہینڈرز ڈے منایا گیا تھا۔

امیتابھ بچن

میگا اسٹار بگ بی یعنی امیتابھ بچن کو ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ مداح ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی شیئر کی گئیں ہندی نظموں کو بھی پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ بگ بی لیفٹی ہیں اور الٹے ہاتھ سے لکھتے ہیں لیکن وہ اپنے دائیں ہاتھ سے بھی لکھ سکتے ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے لکھنے میں بہت کم لوگ ماہر ہوتے ہیں۔


کرن جوہر

بالی ووڈ کے ہرفن مولا کرن جوہر نے اپنے تیز دماغ اور ہٹ فلموں سے انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ وہ ایک ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ٹی وی میزبان، اسکرین رائٹر کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فلموں کی کہانی کو اس طرح پیش کرنے کی گہری سمجھ رکھتے ہیں اور ناظرین کے دلوں پر نقش چھوڑ دیتے ہیں۔

کرن کسی بھی کام کے لیے اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں۔ آج وہ اپنے بائیں ہاتھ کی محنت کے بل بوتے پر انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب 'این انسوٹیبل بوائے' میں بچپن سے لے کر اب تک کے اپنی زندگی کے ہر پہلو کا ذکر کیا ہے۔

ابھیشیک بچن

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بھی اپنے والد امیتابھ بچن کی طرح لیفٹی ہیں۔ وہ بھی اپنے تمام کام الٹے ہاتھ سے کرتے ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے جمنا بائی نرسری اسکول اور پھر بامبے اسکاٹش اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں داخلہ لیا لیکن ڈگری لیے بغیر ممبئی واپس آ کر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے بتایا کہ وہ اپنے کام سے متعلق خامیوں کو ایک سکریپ بک میں لکھتے ہیں۔ ان کے والد امیتابھ بچن نے انہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خامیاں سکریپ بک میں لکھیں اور ان پر کام کر کے خود کو بہتر بنائیں۔


عائشہ ٹاکیہ

شادی کے بعد عائشہ فلموں کی لائم لائٹ سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے ہمیشہ جڑی رہتی ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔ عائشہ بھی ایک لیفٹی ہیں۔ 14 سال کی عمر میں انہوں نے پڑھائی کے ساتھ اداکاری بھی شروع کر دی تھی۔ وہ مشروب کے ایک اشتہار میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ فالگونی پاٹھک کے گانوں 'میری چونر اڑ اڑ جائے' اور 'نہیں نہیں ابھی نہیں' میں نظر آئی تھیں۔

اداکارہ نے 2004 میں فلم 'ٹارزن: دی ونڈر کار' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پھر 'دل مانگے مور'، 'سوچا نہ تھا'، 'ڈور'، سلامِ عشق'، 'فل اینڈ فائنل' اور 'پاٹھ شالا' جیسی فلموں میں کام کیا۔ سلمان خان کی فلم 'وانٹیڈ' نے ان کے کیرئیر کو بلندی پر پہنچایا۔

سنی لیون

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اسکرین پر اپنی اداکاری اور رقص کا ہنر دکھا رہی ہیں۔ شروع میں وہ ایک ایڈلٹ فلم اسٹار تھیں لیکن بعد میں انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ سنی بھی کسی بھی کام کے لیے اپنا الٹا ہاتھ استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ مصنفہ بھی ہیں اور اپنے بائیں ہاتھ سے لکھتی ہے۔ انہوں نے 'سویٹ ڈریمز' کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے، جس میں 12 ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔