’ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ پوری انڈسٹری کو بدنام نہ کرو‘ ڈرگس کنیکشن پر اکشے کا ردِعمل

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ہمیشہ میڈیا کی طاقت پر بہت یقین رہا ہے۔ اگر میڈیا درست مسئلے کو درست وقت پر نہ اٹھائے تو شاید بہت سے لوگوں کو نہ آواز ملے گی نہ انصاف۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار نے بالی ووڈ کے ڈرگس کنیکشن پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی گتھی سلجھاتے ہوئے بالی ووڈ میں ڈرگس کنیکشن بھی سامنے آیا ہے۔ ڈرگس کے معاملے میں گزشتہ کئی دنوں سے کئی فلمی ستاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اکشے کمار نے ڈرگس کے معاملے میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اکشے نے کہا، ’آج تھوڑے بھاری دل سے آپ سے بات کر رہا ہوں۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں بہت سی باتیں سامنے آئیں، جی میں کہنے کے لیے ہر طرف اتنا منفی ہے کہ سمجھ نہیں آتا ہے کیا، کتنا اور کس سے بولوں۔ دیکھیے! اسٹار بھلے ہی ہم کہلاتے ہیں لیکن بالی ووڈ کو آپ نے اپنے پیار سے بنایا ہے۔ ہم محض ایک انڈسٹری نہیں ہیں، ہم نے فلموں کے ذریعے اپنے ملک کی تہذیب وروایت کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا ہے۔ جب جب ہمارے ملک کے عوام کے جذبات کی بات آئی تو اتنے برسوں سے فلموں نے اسے دکھانے کی کوشش کی۔ چاہے وہ اینگری ینگ مین والا غصہ ہو یا پھر بدعنوانی ہو، غریبی ہو، بے روزگاری ہو، ہر مسئلے کو سنیما نے اپنے ڈھنگ سے دکھانے کی کوشش کی‘۔


اکشے نے کہا، ’ایسے میں اگر آج آپ میں غصہ ہے تو وہ غصہ بھی ہمارے سر آنکھوں پر۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد ایسے بہت سے مسائل سامنے آئے ہیں جنہوں نے ہمیں بھی اتنی ہی تکلیف دی ہے جتنی آپ کو۔ ان مسائل نے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہماری فلم انڈسٹری کی ایسی بہت سی خامیوں کو دیکھنے پر مجبور کیا ہے جن پر توجہ دینا بہت ضروری ہے جیسے نارکوٹکس اور ڈرگس کے بارے آج کل بات ہو رہی ہے۔ میں آج دل پر ہاتھ رکھ کیسے آپ لوگوں سے جھوٹ بول دوں کہ بالی ووڈ میں یہ مسئلہ نہیں ہے، ضرور ہے۔ ویسے ہی جسے ہر انڈسٹری اور ہر پیشے میں ہوتا ہوگا۔ لیکن ہر پیشے کا ہر انسان اس میں شامل ہو، ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایسے تھوڑے بہت ہوتے ہیں‘۔

اداکار نے کہا، ’مجھے یقین ہے کہ ہماری قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدالت اس پر جو بھی تفتیش، جو بھی کارروائی کر رہی ہیں وہ بالکل درست ہوں گی اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ فلم انڈسٹری کا ہر انسان ان کے ساتھ پوری طرح تعاون کرے گا لیکن برائے مہربانی، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ پوری انڈسٹری کو بدنام نہ کرو، دنیا جیسی نظروں کے ساتھ دیکھنے لگو۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ غلط ہے۔ مجھے ذاتی طور پر ہمیشہ میڈیا کی طاقت میں بہت یقین رہا ہے۔ اگر میڈیا درست مسئلے کو درست وقت پر نہ اٹھائے تو شاید بہت سے لوگوں کو نہ آواز ملے گی نہ انصاف‘۔


اکشے نے کہا، ’میں میڈیا سے تہ دل سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنا کام، اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں لیکن قدرے حساس ہو کر کیونکہ ایک منفی خبر ایک انسان کی برسوں کی عزت، کام اور سخت محنت کو برباد کرکے رکھ دے گا۔ آخر میں لوگوں کے لئے ایک پیغام ہے، یار آپ سبھی نے تو ہمیں بنایا ہے۔ آپ کا یقین جانے نہیں دیں گے۔ اگر کوئی ناراضگی ہے تو ہم مزید محنت کریں، آپ کا پیار اور یقین جیت کر رہیں گے۔ آپ ہیں تو ہم ہیں، بس ساتھ بنائے رکھنا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */