اب کیسی ہے جوبن نوٹیال کی حالت؟ گلوکار نے اسپتال کے بستر سے شیئر کی اپنی تصویر، مداحوں کا شکریہ ادا کیا

اب جوبن نوٹیال کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے خود ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ گلوکار جوبن نوٹیال جمعرات کو اپنے گھر کی سیڑھیوں سے نیچے گر گئے۔ اس حادثے میں ان کی کہنی اور پسلی ٹوٹ گئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کے ہاتھ کا آپریشن کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ان کے مداح حیران اور پریشان ہیں۔ تاہم اب ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے خود ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے۔

جوبن نوٹیال نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں انہں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جوبن نے تصویر کے ساتھ یہ اطلاع شیئر کی ہے کہ اب ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کے لیے ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔


انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’آپ کی تمام دعاؤں کے لئے شکریہ۔ خدا کی مجھ پر نگاہ تھی اور اس نے اس حادثے میں مجھے بچا لیا۔ میں ڈسچارج ہو گیا ہوں اور صحت یاب ہو رہا ہوں۔ آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی محبت اور پرخلوص دعاؤں کے لئے شکریہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔