حنا خان کانس کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کئے جانے پر ناراض!

حنا خان ’کانس فلم فیسٹیول 2022‘ میں انڈین پویلین کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اب بھی اشرافیہ کا نظام موجود ہے

اداکارہ حنا خان / آئی اے این ایس
اداکارہ حنا خان / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کانس 2022 میں ٹی وی اداکارہ حنا خان اپنی خوبصورتی پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اور حنا کی ہر نئی تصویر تہلکہ مچا رہی ہے لیکن وہ اس بات پر کافی ناراض ہیں کہ انہیں فیسٹیول میں موجود انڈین پویلین کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کانس میں جس دن انڈین پویلین کا افتتاح ہوا، اس دن اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ کئی معروف اداکارہ موجود تھیں، جن میں دیپیکا پادوکون، اروشی روتیلا، پوجا ہیگڑے اور تمنا بھاٹیہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں گلوکار مامے خان سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شریک تھے لیکن حنا خان افتتاح میں شامل نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔


حنا خان نے کانس میں ’فلم کمپینین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ حنا خان کہتی ہیں ’’سب ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہر کوئی یہاں ہندوستان کی نمائندگی کرنے آیا ہے۔ میں اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ سب جانتے تھے کہ میں اپنی فلم کا پوسٹر لانچ کرنے آؤں گی۔ میں انڈین پویلین سے ہوں اس لیے میں بہت پرجوش تھی۔ لیکن انڈسٹری میں اب بھی اشرافیہ کا نظام موجود ہے۔‘‘

حنا خان نے بتایا کہ انڈین پویلین میں ایک افتتاحی تقریب تھی جس میں اداکار سے لے کر گلوکار تک سبھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اس پر فخر ہے لیکن ساتھ ہی افسوس بھی ہے کہ وہ وہاں کیوں نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھا، سب ادھر ادھر گھوم رہے تھے اور ویڈیو دیکھ کر فخر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشہور شخصیات پر کسی قسم کا الزام نہیں لگا رہی مگر ان کو بھی مدعو کیا جاتا تو ان کو خوشی ہوتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */