کیا سنجے دَت کی دعاء قبول ہو گئی، رنبیر-عالیہ کے گھر جلد گونجے گی کلکاری!

عالیہ-رنبیر کے چاہنے والوں کو بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دَت کی وہ دعاء یاد آ رہی ہے جب دونوں کی شادی کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا ’’جلدی بچے کرو رنبیر، اور خوش رہو!‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کی صبح جیسے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حاملہ ہونے کی اطلاع دی، اس کے بعد سے ہی ان کے چاہنے والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جو شروع ہوا ہے تو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سونوگرافی کرواتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہیں اور ان کے بغل میں کوئی بیٹھا ہوا ہے۔ اب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے چاہنے والوں کو انتظار ہے کہ کب ان کے گھر میں کلکاری گونجتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کو کچھ انتہائی اہم لوگوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ اب جب عالیہ نے حاملہ ہونے کی خبر دی ہے تو بالی ووڈ ہستیاں بھی انھیں مبارکباد دے رہی ہیں۔ اس وقت عالیہ-رنبیر کے چاہنے والوں کو بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دَت کی وہ دعاء یاد آ رہی ہے جب دونوں کی شادی کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا ’’جلدی بچے کرو رنبیر، اور خوش رہو!‘‘


دراصل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبر پر دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سنجے دَت نے ’بامبے ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر رنبیر شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔ عالیہ تو میرے سامنے پیدا ہوئی اور بڑی ہوئی۔ شادی ایک کمٹمنٹ ہے جو وہ دونوں ایک دوسرے سے کر رہے ہیں، اور انھیں اسے پورا نبھانا چاہیے۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا چاہیے اور شاندار طریقے سے خوشی، سکون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جلدی بچے کرو رنبیر، اور خوش رہو!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */