بالی ووڈ کا سعودی عرب میں داخلہ، اکشے کمار کی ’گولڈ‘ ریلیز

اکشے کمار کی ’گولڈ‘ بالی ووڈ کی پہلی ایسے فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز ہوئی اور جسے وہاں کے سنیما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

31 Aug 2018, 10:49 AM

ہندوستانی باکس آفس پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ سعودی عرب میں ریلیز ہو گئی ہے، جس کے ساتھ بالی ووڈ سعودی عرب میں داخل ہو گیا ہے۔

گولڈ کو سعودی عرب میں 30 اگست کو ریلیز کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع خود اکشے کمار نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ہندوستان کے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کی کہانی کو سعودی عرب میں دکھایا جا رہا ہے۔ مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہے کہ گولڈ مملکت سعودی عربیہ میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔‘‘

رجنی کانت کی ’کالا‘ بھی ہو چکی ہے ریلیز

واضح رہے کہ ’گولڈ‘ سے پہلے سعودی عرب میں جنوبی ہندوتان کی فلم ’کالا‘ ریلیز ہو چکی ہے۔ اس طرح گولڈ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی دوسری ہندوستانی فلم ہے۔ کالا کو ہندوستان میں تمل، تلگو اور ہندی میں ریلیز کیا گیا تھا۔ رجنی کانت کی فلم کالا اس وقت ریلیز ہوئی تھی جب سعودی عرب میں سنیما گھروں پر عائد پابندی کو ہٹایا ہی گیا تھا۔ ہالی ووڈ کی فلم ’پنتھر‘ پابندی ہٹنے کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔

سعودی عرب میں سنیما پر 35 سال پابندی رہی

سعودی عرب میں سنیما پر گزشتہ 35 سے پابندی لگی تھی۔ 18 اپریل 2018 کو بین ہٹا دیا گیا تھا۔ 1980 کے دور میں سعودی عرب میں یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کی گئی تھی کہ سنیمائی دنیا کی وجہ سے وہاں کی ثقافتی اور مذہبی شناخت کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔