’22 سالہ کیریر میں پہلی بار ملی مردوں کے برابر فیس‘، کملا ہیرس سے انٹرویو کے دوران پرینکا چوپڑا کا انکشاف

جب پرینکا چوپڑا امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا انٹرویو لے رہی تھیں، تو ان کے شوہر نک جونس قریب میں ہی کھڑے تھے اور بیٹی مالتی کو سنبھال رہے تھے۔

پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا بھلے ہی اب ہالی ووڈ فلموں کو زیادہ ترجیح دے رہی ہیں، لیکن ہندوستان میں ان کے شیدائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایک بار پھر وہ ہندوستان میں سرخیاں بن رہی ہیں کیونکہ جمعہ کے روز انھوں نے وہائٹ ہاؤس پہنچ کر امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا انٹرویو لیا۔ اس کی کچھ تصویریں پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی ہیں۔ ’ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی وومنس لیڈرشپ فورم‘ کے تحت اس انٹرویو کے دوران پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں تنخواہ کی برابری اور بندوق پر قانون جیسے کئی موضوعات پر نائب صدر کملا ہیرس سے سوالات پوچھے۔

اس انٹرویو کے دوران پرینکا چوپڑا نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ 22 سال کے کیریر میں پہلی بار انھیں بھی مردوں کے برابر فیس ملی ہے۔ پرینکا چوپڑا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک اداکارہ اور اداکار کو ملنے والی فیس کے فرق پر بڑی بحث جاری ہے۔ ویسے پرینکا چوپڑا نے یہ نہیں بتایا کہ انھیں فیس کتنی ملی ہے۔


بہرحال، اس انٹرویو کے دوران کا ایک واقعہ بھی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ دراصل جب پرینکا چوپڑا امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا انٹرویو لے رہی تھیں، تو ان کے شوہر نک جونس قریب میں ہی کھڑے تھے اور بیٹی مالتی کو سنبھال رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس تصویر کو بھی عورت اور مرد کی برابر کی ذمہ داری سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔