شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف لکھنؤ میں درج کی گئی ایف آئی آر، جانیں کیا ہے معاملہ؟

تلسیانی گروپ پر الزام ہے کہ رقم لینے کے بعد بھی اس نے فلیٹ کسی اور کو دے دیا۔ یہ معاملہ سوشانت گولف سٹی علاقہ کے تلسیانی گولف ویو میں فلیٹ کی خرید سے متعلق ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان / Getty Images</p></div>

شاہ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گوری خان کے خلاف سوشانت گولف سٹی تھانے میں غیر ضمانتی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے کرت جسونت شاہ نے گوری خان سمیت تلسیانی گروپ کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خیال رہے کہ گوری خان تلسیانی گروپ کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں۔

یہ ایف آئی آر گوری خان سمیت تین لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ گوری خان کے ساتھ سی ایم ڈی انیل کمار تلسیانی اور تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان سبھی کے خلاف سوشانت گولف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔


یہ معاملہ 86 لاکھ روپے کے فلیٹ کے معاملے میں درج کیا گیا ہے۔ تلسیانی گروپ پر الزام ہے کہ پیسے لینے کے بعد بھی فلیٹ کسی اور کو دیا گیا۔ متاثرہ نے بتایا ہے کہ اس نے کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر فلیٹ لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گوری خان کی تشہیر سے متاثر ہو گئے تھے۔ یہ معاملہ ممبئی کے ایک تاجر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر ابھی تک گوری خان کا بیان نہیں آیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */