آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی فلم ’دی کشمیر فائلس‘، انوپم کھیر بھی بہترین اداکار کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ

انوپم کھیر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’ایک فلم کی شکل میں دی کشمیر فائلس کو آسکر 2023 کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار کی کیٹگری میں منتخب کیے جانے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دی کشمیر فائلس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دی کشمیر فائلس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں تنازعہ کا شکار بننے والی مشہور فلم ’دی کشمیر فائلس‘ آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کر لی گئی ہے۔ ڈائریکٹر وویک اگنیہوتری کی اس فلم میں کلیدی کردار نبھانے والے مشہور اداکار انوپم کھیر کے لیے بھی خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ ان کا نام بھی آسکر ایوارڈ 2023 کے پیش نظر بہترین اداکار کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں انوپم کھیر نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کر جانکاری دی ہے اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’ایک فلم کی شکل میں دی کشمیر فائلس کو آسکر 2023 کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار کی کیٹگری میں منتخب کیے جانے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ شارٹ لسٹ کی شکل میں بھی یہ ہمارے لیے بڑی جیت ہے۔ لسٹ میں شامل دیگر ہندوستانی فلموں کو میری طرف سے بہت مبارکباد۔ ہندوستانی سنیما کی جئے ہو۔‘‘


واضح رہے کہ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ میں انوپم کھیر کی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی ہے۔ یہ فلم 2022 کی متنازعہ ہندی فلموں میں شامل تھی اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی اس فلم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب جب کہ اس کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، تو اداکار انوپم کھیر کے ساتھ ساتھ ہدایت کار وویک اگنیہوتری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بہرحال، فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے علاوہ ہندوستان کی جن فلموں کو آسکر 2023 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں ’کانتارا‘ (جنوب کے سپراسٹار رشبھ شیٹی کی فلم) اور ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ (بالی ووڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم) بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 24 جنوری کو پتہ چلے گا کہ یہ فلمیں آسکر کے سفر میں آگے بڑھ پائیں گی یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔