فلمی ڈائری: سونو سود کی مدد سے کرغستان میں پھنسے 135 میڈیکل طلبا کی وطن واپسی

بالی وڈ اداکار سونو سود نے کرغستان میں پھنسے پوروانچل کے تقریباً 135 طلبا کی مدد کی جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب رہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کورونا بحران کے درمیان سونو سود ضرورت مندوں کے لئے سپر ہیرو ثابت ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے بعد سونو سود اب بیرون ملک میں پھنسے میڈیکل طلبا کی گھر واپسی میں مدد کر رہے ہیں۔ سونو نے کرغزستان میں پھنسے تقریبا ً1500 طلباء کی وطن واپسی کے لئے پرائیویٹ ایئر لائن اسپائس جیٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

اسی سلسلے میں ایک فلائٹ جمعرات کی دیر رات کرغستان میں پھنسے متعدد طلبا کے ساتھ وارانسی ہوائی اڈے پہنچی۔ سونو سود کی مدد سے گھر واپس پہنچے 135 بچوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے اور یہ سبھی سونو سود کی تصویر کو ہاتھوں میں اٹھا کر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔


طلباء کی وطن واپسی پر سونو سود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ آج بہت خوش ہوں کہ کرغزستان سے وارانسی تک پہلی پرواز آج روانہ ہوئی۔ فلائنگ اسپائس جیٹ کا بہت بہت شکریہ ، جس نے میرے مشن کو کامیاب بنانے میں میری مدد کی۔ اگلی پرواز 24 جولائی کو کرغزستان سے وائی زیگ کے لئے روانہ ہوگی۔ تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی معلومات ہم سے شیئر کریں۔ جے ہند‘‘۔

قبل ازیں ہندوستان وقت کے مطبق رات تقریباً پونے دس بجے وارانسی کی سرزمین پر کرغستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے 135 طلبا کو لے کر ایک پرائیویٹ چارٹر پلین لال بہادر شاستری بین الاقومی ہوائی اڈے پر اترا۔ اس کے بعد کورونا کے حوالہ سے تمام خانہ پری کے بعد جب طلبا ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Jul 2020, 6:40 PM
/* */