لکھنؤ میں فلمی بازار کا انعقاد فروری میں

آئی ایف ایف آئی کے گوا فیسٹیول میں لگایا گیا یو پی پویلین/تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ریاست میں فلم تعمیر کو فروغ دینے کی غرض سے آئندہ فروری میں فلم بازار کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم بینڈ کے صدر اور انفارمیشن محکمہ کے چیف سکریٹری اویناش اوستھی نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی حکومت اترپردیش کو ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کا کام کررہی ہے۔ ریاست میں فلموں کی تعمیر کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ ریاست میں فلم تعمیر اور بازار کی بہت امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ فروری میں تیسرے ہفتہ میں لکھنؤ میں فلمی بازار کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نےبتایا کہ گوا میں منعقد فلمی بازار میں ریاست کے فلم بینڈ پویلین کا تقریباً ایک ہزار سے زائد فلم ہدایت کاروں، پروڈیوسروں اور اسکرپٹ رائٹر نے جائزہ لیا ہے۔ فلم بازار کے نالج سریز کو ملکی و غیر ملکی فلم ہدایت کاروں اور پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹروں نے خطاب کیا۔

اوستھی نے گوا میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کوآپریشن کے ذریعہ 21 نومبر سے 24 نومبر تک منعقد فلم بازار کو خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اچھی لوکیشن کے ساتھ ساتھ اچھے اور با صلاحیت فنکار بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر انفارمیشن محکمہ کے ڈائریکٹر انوج کمار نے کہا کہ ریاستی سرکار فلم تعمیر کو مناسب سہولیات فراہم کرارہی ہے ۔ انہوں نے فلم ڈائریکٹرس کو ریاست میں آنے کی دعوت بھی دی۔ ریاست میں بنائی جانے والی فلموں کے لئے زیادہ سے زیادہ تین کروڑ 75 لاکھ روپے فلم سبسڈی بھی جارہی ہے ۔ فلم میں ریاست کے فنکاروں کو موقع دینے پر 50 لاکھ روپے تک کی سبسڈی کا بھی اعلان کیا ہے۔

جھا نے کہا کہ ریاست میں فلم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے 50 لاکھ روپے تک کی گرانٹ دینے کو بھی کہا۔ ا س کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت فراہم کرائی جارہی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Nov 2017, 3:39 PM