فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کی لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انسٹا گرام پر چندرما کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے اپنے فینس سے اپیل کرتے ہوئے خود کو پازیٹو اور محفوظ رہنے کی بات کہی ہے۔

روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کورونا دور کے وقت لوگوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے انہیں محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔ ملک بھر میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کی وجہ سے سیلیبس اپنے فینس کو اس مشکل وقت میں پازیٹو رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسی بیچ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنے فینس کو پازیٹو رہنے اور محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انسٹا گرام پر چندرما کی تصویریں شیئر کی ہے۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے اپنے فینس سے اپیل کرتے ہوئے خود کو پازیٹو اور محفوظ رہنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کر کے لکھا، ’’چندرما ابھی سے ہی، رات کے اندھیرے میں چمک کی امید کو بکھیر رہا ہے۔ کل ایک اور دن ہے جب واریئر تھکے ہوئے رات کے بعد اگلے دن جنگ کے میدان میں لوٹیں گے۔ ہر سانس کے ساتھ ایک روح کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کی دعائیں۔ آپ سبھی اور آپ کے پیارے محفوظ ہوں اور آخر میں اس اندھیرے کو دور کرنے کے لئے صبح کا انتظار کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔