مشہور تمل فلمساز آنند کا حرکتِ قلب کے بند ہونے سے انتقال

کے وی آنند کے انتقال پر سینئر اداکاروں اور فلمی شخصیات نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

کے وی آنند، تصویر آئی اے این ایس
کے وی آنند، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: مشہور تمل فلم ساز کے وی آنند جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ تمل فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ آنند کو کل رات گئے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور وہ خود کار چلا کر اپنے اڈیر رہاش گاہ سے شہر کے ایک اسپتال میں جاکر بھرتی ہوئے۔ آج صبح سویرے ہی علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

کے وی آنند نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 1994 میں ملیالم فلم ’ تھمبون کومباتھ‘ سے بطور سنیما گرافر کی تھی۔ ایک دہائی تک سنیما گرافر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہدایت کی ابتدا ’کنڑ‘ مقبول فلموں سے کی۔ انہوں نے ایان، کو، مٹاران، انیگن، کاون اور کاپان جیسی ایک سے ایک بڑھ کر فلمیں بنائیں۔


تمل فلمی صنعت مشہور کامیڈین وویک کے اچانک انتقال سے ابھر نہیں پایا تھا کہ کے وی آنند کے اچانک انتقال سے یہ انڈسٹری سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کے وی آنند کے انتقال پر سینئر اداکاروں اور فلمی شخصیات نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔