مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بال اس دنیا میں نہیں رہے

مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بال انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ سال سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ دیوالی کے موقع پر آنے والی ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دیوالی کے موقع پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بال انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ سال سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ روہت کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی اچانک خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

مشہور شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ روہت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بیماری کی وجہ سے روہت کچھ عرصے کے لیے فیشن کی دنیا سے دور رہے تھے۔ انہوں نے پچھلے سال ہی واپسی کی تھی۔ لیکمے انڈیا فیشن ویک ان کا آخری شو تھا، جہاں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے ان کے لیے شو اسٹاپر بنیں۔ روہت ریمپ پر تھوڑا سا لڑکھڑائے تھے، یہ منظر دیکھ کر مداحوں کو روہت کی صحت کی فکر ہونے لگی۔


روہت بال فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھا۔ روہت کی پیدائش 8 مئی 1961 کو ایک کشمیری پنڈت گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سری نگر سے حاصل کی۔ بعد میں ان کا خاندان دہلی شفٹ ہو گیا۔ یہاں اس نے مزید تعلیم مکمل کی۔ روہت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سے فیشن کورس کیا۔ 1986 میں، انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر آرکڈ اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ قائم کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

پھر 1990 میں روہت نے اپنا مجموعہ آزادانہ طور پر لانچ کیا۔ انہوں نے کھادی گرام صنعت کے ساتھ بھی تعاون کیا۔ انہوں نے کوئز شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے تھے۔ روہت کے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ وہ اور ان کے ڈیزائن فلمی ستاروں میں مشہور تھے۔ روہت نے دہلی، ممبئی، بنگلور، احمد آباد میں اپنے اسٹور کھول رکھے تھے۔ ملبوسات کے بعد وہ جیولری ڈیزائننگ کے شعبے میں داخل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔