نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج 49 سال کی ہو گئیں

کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے سینی کیریئر کا آغاز سال1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا، کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا، اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔

<div class="paragraphs"><p>کرشمہ کپور، تصویر یو این ؤئی</p></div>

کرشمہ کپور، تصویر یو این ؤئی

user

یو این آئی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج 49 برس کی ہو گئیں، 25 جون 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا، ان کے والد رندھیر کپور ایک اداکار تھے، جب کہ والدہ ببیتا ایک معروف فلمی اداکارہ تھیں، کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے سینی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا، کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا، اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔ بہترین گانوں، موسیقی اور اداکاری سے مزین اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ کپور کو اسٹار بنا دیا۔

سال 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کرشمہ کپور کے سینی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وہ مادھوری دکشت کے مدمقابل تھیں، پھر بھی وہ اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہیں۔


نوے کی دہائی میں کرشمہ کپور پر الزام تھا کہ وہ صرف گلیمرس کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پروڈیوسر ہدایت کار شیام بینیگل نے اس تصویر سے نکالنے میں ان کی مدد کی اور انہیں فلم زبیدہ میں ٹائٹل رول دیا۔ فلم میں اداکارہ ریکھا کی موجودگی کے باوجود کرشمہ کپور اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔