ریلیز سے پہلے ہی بیرون ملک میں فلم ’پٹھان‘ کا بجا ڈنکا، ایڈوانس بکنگ کے ذریعہ کروڑوں روپے کی کمائی

ایڈوانس بکنگ کے ذریعہ ریلیز سے پہلے ہی فلم ’پٹھان‘ نے آسٹریلیا، امریکہ، یو اے ای اور جرمنی جیسے ممالک میں بے تحاشہ کمائی کر ڈالی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ورلڈ وائڈ ریلیز ہونے والی ہے۔ ہندوستان مین اس فلم کے نغمہ ’بے شرم رنگ‘ کو لے کر زبردست تنازعہ ہوا ہے اور ایک خاص نظریہ کے حامل لوگوں نے فلم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ اس درمیان ’پٹھان‘ سے جڑے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ ہندوستان میں اس فلم کی ایڈوانس بکنگ زوروں پر تو ہے ہی، بیرون ممالک میں بھی ایڈوانس بکنگ سے ہی کروڑوں روپے کی کمائی ہو چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے ذریعہ ریلیز سے پہلے ہی فلم ’پٹھان‘ نے آسٹریلیا، امریکہ، یو اے ای اور جرمنی جیسے ممالک میں بے تحاشہ کمائی کر ڈالی ہے۔ ’لیٹس سنیما‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اس سلسلے میں اہم جانکاری دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’پٹھان‘ نے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ کی مدد سے 14 جنوری تک ہی تقریباً 3 لاکھ ڈالر یعنی 2.3 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں باکس آفس ورلڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پٹھان نے 65 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 52.84 لاکھ روپے کی کمائی اب تک کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ’پٹھان‘ کے 4500 ٹکٹ ایڈوانس میں ہی فروخت ہو چکے ہیں۔


آسٹریلیا میں بھی فلم ’پٹھان‘ کے فلم شائقین کی دلچسپی خوب دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں 75 ہزار آسٹریلین ڈالر یعنی تقریباً 42.56 لاکھ روپے کا کلیکشن اب تک ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں اس فلم کی تقریباً 3000 ٹکٹیں ایڈوانس میں بک ہو گئی ہیں۔ جرمنی میں تو مزید بہتر حالات دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں ’پٹھان‘ نے 15000 یورو یعنی تقریباً 1.32 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جرمنی میں شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کی اوپننگ ڈے کے لیے 4500 ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔ جبکہ ویکینڈ کے لیے یہ بکنگ تقریباً 9000 ٹکٹوں سے اوپر جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔