کیا شیزان نے تونیشا شرما سے مذہب کی وجہ سے رشتہ ختم کیا تھا؟

نیوز رپورٹ کے مطابق ملزم شیزان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا جس کی وجہ انہوں نے تونیشا سے رشتہ ختم کر لیا تھا۔

شیزان اور تونیشا شرما، تصویر آئی اے این ایس
شیزان اور تونیشا شرما، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور خبروں کے مطابق پوسٹ مارٹم نے خلاصہ کیا ہے کہ اداکارہ کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے ممبئی پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم شیزان اور تونیشا شرما کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا تھا اور پوچھ تاچھ کے دوران شیزان نے علیحدہ ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

مختلف خبروں کے مطابق ملزم شیزان نے دوران تفتیش بتایا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا اور دونوں کی عمر میں بڑا فرق تھا، جس کی وجہ سے شیزان نے تونیشا شرما سے رشتہ توڑ لیا تھا۔


علاوہ ازیں پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزم شیزان خان نے پولیس کو پوچھ تاچھ میں بتایا ہے کہ خودکشی کرنے سے چند روز قبل تونیشا شرما نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت شیزان نے اسے بچا لیا تھا۔ شیزان  نے یہ بات تونیشا کی والدہ کو بھی بتائی تھی اور اس کا خاص خیال رکھنے کو بھی کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔