کورونا بحران: فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن نے 100 آکسیجن سلینڈروں کا بندوبست کیا

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اسپتال بہت زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں، لہذا ہم آکسیجن سلینڈروں کا بندوبست کر رہے ہیں جو براہ راست ضرورت مندوں کو بھیجے جا سکتے ہیں۔

روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کورونا متاثرین کی مدد کے لئے 100 آکسیجن سلینڈروں کا انتظام کیا ہے۔ کورونا وبا کے بحران کے وقت روینہ ٹنڈن نے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے 100 آکسیجن سلینڈروں کے ساتھ مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اسپتال بہت زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں، لہذا ہم آکسیجن سلینڈروں کا بندوبست کر رہے ہیں جو براہ راست ضرورت مندوں کو بھیجے جا سکتے ہیں۔ 100 آکسیجن سلینڈر دہلی بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ ہماری ٹیم آکسیجن کٹ سے لے کر آکسیجن کنسٹریٹر تک تمام وسائل مہیا کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم انفیکشن کی روک تھام کے لئے پولیس اور این جی او کے رابطے میں ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔


روینہ ٹنڈن نے لکھا مجھے امید ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑ کر تحقیقات کے دائرے میں لایا جائے گا۔ آج کل جو بھی کچھ ہو رہا ہے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک تباہی جیسا ہے۔ امیر لوگ انجکشن اور علاج معالجے کی ادائیگی کر رہے ہیں، جبکہ عام آدمی کی حالت بہت خراب ہے۔ یہ ایک مایوس کن اور دل دہلا دینے والا شرمناک منظر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */