بالی ووڈ: معروف میوزک جوڑی سلیم-سلیمان کی غزل ’’جشن غم‘‘ ریلیز

غزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلیم نے کہا کہ "جشن غم میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے۔ میں اور سلیمان نے پرتیبھا اور صوفی اسکور کے لیے یہ گانا کمپوز کرتے ہوئے واقعی بہت لطف اٹھایا۔

غزل ’جشن غم‘ تصویر آئی اے این ایس
غزل ’جشن غم‘ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: معروف میوزک ڈائریکٹر کی جوڑی سلیم-سلیمان نے گزشتہ روز اپنی غزل کی کمپوزیشن 'جشنِ غم' ریلیز کی۔ اسے پرتیبھا سنگھ بگھیل نے گایا ہے اور اس کے بول اے ایم توراج نے لکھے ہیں۔ سلیم-سلیمان کی جوڑی کرش، رب نے بنا دی جوڑی، دھوم، فیشن اور قربان جیسی فلموں میں کچھ سپر ہٹ بالی ووڈ گانے دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

غزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلیم نے کہا کہ "جشن غم میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے۔ میں اور سلیمان نے پرتیبھا اور صوفی اسکور کے لیے یہ گانا کمپوز کرتے ہوئے واقعی بہت لطف اٹھایا۔ میرے دوست توراج نے وہی لکھا ہے جس کی مجھے تلاش تھی۔" اسے باصلاحیت دیپک پنڈت نے اپنے ساتھی گورو واسوانی کے ساتھ مل کر شاندار ترتیب اور پروڈیوس کیا ہے۔


سلیم نے مززید کہا کہ ویڈیو کو انتہائی باصلاحیت راجیو گوسوامی نے ڈائریکٹ اور کوریوگراف کیا ہے۔ میں اس کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں اور امید ہے کہ یہ سب کے دلوں کو چھو لے گا۔ اے ایم توراج نے کہا کہ "گیت کے بول ایسے ہیں جس سے ٹوٹے ہوئے دل والوں کے دلوں کو سکون میسر کرے گا۔ اس میں سب نے بہترین کام کیا ہے۔" گانا جشنِ گم صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔