شاہ رخ خان کی ’زیرو‘ کا ٹریلر آؤٹ، 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی فلم

فلم زیرو کے ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک بونے شخص بووا سنگھ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ بووا سنگھ کو قدم قدم پر احساس دلایا جاتا ہے کہ اس کا قد کم ہے اس لئے وہ کمتر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنا 53 واں جنم دن منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر شاہ رخ نے اپنی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر بے حد خاص ہے۔ ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک بونے شخص بووا سنگھ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ بووا سنگھ کو قدم قدم پر احساس دلایا جاتا ہے کہ اس کا قد کم ہے اس لئے وہ کمتر ہے۔

بووا سنگھ اپنے حوصلہ کے دم پر سب کچھ حاصل کر لینا چاہتا ہے۔ اسی بیچ اس کی انوشکا شرما سے دوستی بھی نظر آ رہی ہے۔ انوشکا شرما ایک معذور لڑکی کے کردار میں ہیں۔ بعد میں ان کی ان بن بھی ہو جاتی ہے۔

زیرو کی کہانی کیا ہے وہ تو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی معلوم چل پائے گا فی الحال آپ دیکھئے ’زیرو‘ کا یہ شاندار ٹریلر۔

’زیرو‘ کا ٹریلر یو ٹیوب چنل پر اپلوڈ ہونے کے پہلے گھنٹے کے اندر ہی تقریباً 5 لاکھ ویوز حاصل کر چکا ہے۔

ٹریلر میں ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی نظر آ رہی ہیں لگ رہا ہے کہ انہوں بھی کافی اچھا کام کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر سبھی کو پسند آ رہا ہے اور تیزی سے لوگ لائک اور کمنٹ کر رہے ہیں۔

فلم زیرو کو شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان کو بونا دکھانے کے لئے فلم کے وی ایف ایکس پر کافی خرچ کیا گیا ہے۔ فلم کا بجٹ تقریبا 200 کروڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کو شوٹ کرنے میں تقریباً 150 دن کا وقت لگا ہے اور فلم کی کچھ شوٹنگ امریکہ میں بھی ہوئی ہے۔

زیرو فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم زیرو میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما، کٹرینہ کیف اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔اس فلم میں سری دیوی، کرشمہ کپور، آلیہ بھٹ اور دیپکا پادوکون، سلمان خان کا بھی چھوٹاسا رول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی ’زیرو‘ سے پھر ’ہیرو‘ بننے کی کوشش

شاہ رخ خان بنیں گے ’زیرو‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Nov 2018, 6:09 PM