شاہ رخ خان بنیں گے ’زیرو‘

مشہوراداکار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم میں ’زیرو‘نام کا کردار اداکریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شاہ رخ نے 2018 کے پہلے ہی دن اپنے مداحوں کےلئے فلم ’زیرو‘ کا عنوان اور ٹیزر جاری کیا۔فلم میں شاہ رخ ایک بونے کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایت آنند ایل رائے کریں گے۔آنند ایل رائے نے کہا ،’’ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو کسی کی زندگی کی خامیوں کا جشن مناتی ہے۔میرے پاس خان صاحب کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں تھا کیونکہ مجھے ایک سمجھدار اداکار کی ضرورت تھی،جس میں خوشی خوشی سب کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو۔‘‘

ہدایت کار نے کہا،’’فلم کا ہیرو ایک بونا شخص ہے ،لیکن کسی انسان کی جسمانی معذوری سے زیادہ ،یہ کہانی ہماری زندگی کے جذباتی ادھورے پن کے بارے میں بتاتی ہے۔‘‘

قابل ذکرہے کہ فلم میں انوشکا شرما اور قطرینہ کیف بھی اہم رول میں ہوں گی۔تینوں اداکاروں کو ’جب تک ہے جان‘فلم میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ۔یہ فلم اس سال 21دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔