بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دیکشت کی والدہ کا انتقال، آخری رسومات ممبئی میں کی جائیں گی ادا

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دیکشت کی والدہ انتقال کر گئیں۔ انہوں نے صبح 8 بج کر 40 منٹ پر اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ انسٹاگرام</p></div>

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دیکشت کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ آج (12 مارچ) صبح 8.40 بجے اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے اداکارہ کی والدہ اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ گئیں۔ اداکارہ کو اپنی والدہ کے انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مادھوری دیکشت کی والدہ سنیہ لتا ڈکشٹ کی عمر 91 سال تھی اور انہوں نے اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ سنیہ لتا کی آخری رسومات تقریباً 3.40 بجے ورلی میں ادا کی جائیں گی۔ تاہم اداکارہ کی والدہ کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔؎


مادھوری دیکشت اپنی ماں کے بہت قریب تھیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے جون میں اپنی والدہ کی 90ویں سالگرہ منائی تھی۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھیں۔ تصویروں کے ساتھ مادھوری نے اپنی ماں کے لیے دل کو چھو لینے والا کیپشن بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا ’’ہیپی برتھ ڈے! کہا جاتا ہے کہ ماں بیٹی کی بہترین دوست ہوتی ہے۔ یہ بالکل درست ہے۔ آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے، جو کچھ بھی آپ نے مجھے سکھایا ہے وہ میرے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔‘‘

مادھوری کو کئی مواقع پر اپنی ماں کے بارے میں بات کرتے دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ کی والدہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ مادھوری کی ماں اپنے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ بھی ایک خاص رشتہ رکھتی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔