بالی ووڈ اداکار اور رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس کا شکار

ہماچل پردیش کے سکریٹری صحت نے منگل کے روز سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ سکریٹری صحت امیتابھ اوستھی نے بتایا کہ سنی دیول کچھ دنوں سے ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں مقیم ہیں

بالی ووڈ اداکار سنی دیول / تصویر آئی اے این ایس
بالی ووڈ اداکار سنی دیول / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

فلم اداکار اور بھاریہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گرداس پور سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کا کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے سکریٹری صحت نے منگل کے روز سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ سکریٹری صحت امیتابھ اوستھی نے بتایا کہ سنی دیول کچھ دنوں سے ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں مقیم ہیں۔

سکریٹری صحت امیتابھ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ کلو کے چیف میڈیکل آفیسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور ان کے دوست ممبئی جانے کے لئے روانہ ہو رہے تھے لیکن منگل کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بالی ووڈ کے 64 سالہ اداکار سنی دیول نے گزشتہ دنوں ممبئی میں کندھے کی سرجری کرائی تھی اور پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق وہ کلو ضلع کے منالی میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شفایابی حاصل کر رہے تھے۔


دریں اثنا، گجرات سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ابھے بھاردواج کی کورونا کے سبب موت ہو گئی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھاردواج کی منگل کے روز چنئی میں موت واقع ہوئی۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کی حالت نازک ہو گئی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ابھے بھاردواج کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ابھے بھاردواج 31 اگست کو کورونا کی زد میں آئے تھے۔ پہلے وہ راجکوٹ کے اسپتال میں داخل ہوئے، بعد یں انہیں ایمبولنس کے ذریعے بہتر علاج کے لئے چنئی لے جایا گیا۔ راجیہ سبھا انتخاب جیتنے کے بعد ابھے بھاردواج کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ بعد میں ان کے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */