بالی وڈ اداکارہ گریسی سنگھ 37 برس کی ہوگئیں

اداکارہ گریسی سنگھ نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز ٹی وی سیریل امانت سے کیا



اداکارہ گریسی سنگھ
اداکارہ گریسی سنگھ
user

قومی آوازبیورو

فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ اور ’’لگان‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ گریسی سنگھ37 برس کی ہوگیئں۔ گریسی سنگھ کی پیدائش 20 جولائی 1980 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی ۔ ان کے والدین انہیں انجینئر بنانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے انجینئرنگ کی پڑھائی تو کی لیکن ماڈلنگ کی دنیا میں آگئیں۔ 1999 میں فلم ’’ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ گریسی سنگھ نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز ٹی وی سیریل امانت سے کیا تھا۔ بعد ازاں 2001 میں انہیں عامر خان کے ساتھ فلم ’’لگان‘‘ میں مرکزی کردارادا کرنے کا موقع ملا، 2003 میں فلم ’’منابھائی ایم بی بی ایس‘‘ نے انہیں مزید شہرت دلائی۔اس کے بعد گریسی نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔ گریسی سنگھ نے ہندی فلموں کے علاوہ تیلگو، پنجابی، گجراتی، ملیالم، کناڈا، مراٹھی جیسی کئی زبانوں کی فلموں میں کام کیا، لیکن خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔اسی وجہ سے انہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ آج کل وہ ٹی وی سیریل سنتوشی ماں میں کام کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 5:56 PM