یومِ پیدائش پر خصوصی: جگجیت سنگھ نے غزل گائیکی کو نئی پہچان عطا کی

2003 میں حکومت ہند کی جانب سے پدم بھوشن اعزاز حاصل کرنے والے جگجیت سنگھ نے پرائیویٹ البم کے ذریعہ اپنا جادو بکھیرنے کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی آواز دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ میں جگجیت سنگھ کا نام ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی غزلوں سے تقریباً چار دہائیوں تک سامعین کے دلوں پر انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ آٹھ فروری 1941 کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں پیدا ہوئے جگجیت سنگھ کا نام جگموہن تھا لیکن اپنے والد کے کہنے پر انہوں نے اپنا نام بدل دیا۔ بچپن سے ہی ان کی موسیقی کی جانب دلچسپی تھی۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم استاد جمال خان اور پنڈت چھگن لال شرما سے حاصل کی۔

سال 1965 میں پلے بیک سنگر بننے کی تمنا لئے جگجیت سنگھ ممبئی آگئے۔ ابتدائی دور میں انہیں اشتہاری فلموں کے لئے گانے کا موقع ملا۔ اس دوران ان کی ملاقات پلے بیک سنگر چترا دتہ سے ہوئی۔ سال 1969 میں جگجیت سنگھ نے چترا سے شادی کرلی۔اس کے بعد جگجیت - چترا کی جوڑی نے کئی البموں میں اپنی جادوئی آواز سے سامعین کو محظوظ کیا۔

جگجیت سنگھ نے پرائیوٹ البم میں اپنی آواز کے ساتھ کئی فلموں میں اپنی آواز دی۔ سال 2003 میں جگجیت سنگھ کو ہندستانی حکومت کی جانب سے پدبھوشن سے نوازا گیا۔ اپنی آواز سے سامعین کے درمیان انمٹ نقوش چھوڑنے والے جگجیت سنگھ نے 10 اکتوبر 2011 کو اس دنیا کو الوداع کیا۔ جگجیت سنگھ کے گائے ہوئے گانوں کی لمبی فہرست ہے اور لوگوں میں خوب سنے جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ گانے اس طرح ہیں: ہونٹوں سے چھو لو تم ، میرا گیت امر کردو، جھکی جھکی سی نظر، تم اتنا جو مسکرا رہی ہو، تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا، تیرا گھر یہ میرا گھر، چٹھی نہ کوئی سندیش ، ہوش والوں کو خبر کیا وغیرہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Feb 2018, 2:59 PM