بنگالی سنیما کے لیجنڈ اور سپر اسٹار سومترا چٹرجی کا انتقال

لیجنڈری اداکار اور بنگالی سنیما کے سپر اسٹار سمترا چٹرجی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا، وہ 85 سال کے تھے۔ چٹرجی کو گزشتہ مہینے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

بنگالی سنیما کے لیجنڈ اور سپر اسٹار سومترا چٹرجی / تصویر یو این آئی
بنگالی سنیما کے لیجنڈ اور سپر اسٹار سومترا چٹرجی / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: لیجنڈری اداکار اور بنگالی سنیما کے سپر اسٹار سمترا چٹرجی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا، وہ 85 سال کے تھے۔ چٹرجی کو گزشتہ مہینے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نجی اسپتال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ’’ہم بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ سومترا چٹوپادھیائے نے آج 15 نومبر 2020 کو بیلوو کلینک میں دوپہر 12.15 پر آخری سانس لی۔ ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘‘۔

بیماری کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ذاتی طور پر ان کی خبر و خیریت معلوم کرتی رہی ہیں۔ 16 اکتوبر کو سومترا چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہیں بلیوو کلینک میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی گر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ سومترا ان کی صحت خراب ہوتی چلی گئی۔ ان کی پلازمہ تھراپی انجام دی گئی مگر خون میں ہیمو گلوبین کی مقدار خطرناک حد تک گر گئی۔ اسپتال نے سومترا کے علاج کے لئے 10 سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ بعد میں وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے مگر دیگر بیماریاں حاوی ہو گئیں۔


مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے کے ساتھ مل کر انہوں نے کئی مشہور اور آئیکونک فلمیں دی ہیں۔ کل 14 فلمیں انہوں نے ستیہ جیت رے کے ساتھ مل کر بنائیں۔ 1959 میں ستیہ جیت رے کی فلم اپر سنسار سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ جس کی کافی پذیرائی ہوئی اور ان کے کام کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ستیہ جیت رے کی فلم ’’ چارولتا‘‘ ،’ دیوی‘ ، ’’تین کنیا‘‘ ، گھر بائر، گنا شترو اور دیگر فلموں میں بھی ہدایتکاری کی تھی۔

سومترا نے ستیہ جیت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فلودا میں ایک جاسوس کا کردار کیا۔ یہ ان کی پہلی اداکاری تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ستیہ جیت رے کی ہدایت کاری میں مزید دو فلموں میں ہیرو کا کردارا دا کیا۔ اس کے علاوہ بنگالی سنیما کے مشہور ہدایت کار مرنال سین اور آکاش کسم کی ہدایت کاری میں بھی کام کیا۔ 2019 میں ان کی آخری فلم سنجباتی آئی ہے۔

سومترا چٹرجی کو پدم بھوشن اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ٹیگور رتن جیسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ انہیں 2012 میں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں تین مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سال 2018 میں انہیں فرانس کے سب سے بڑا شہری ایوارڈ ’لیجن آف آنر‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔ سال 1989 میں ستیہ جیت رے کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔