اے پی اور تلنگانہ کے ہر فرد کے لئے زندگی بھر 24 گھنٹے دستیاب ہوں: سونو سود

فلم اداکار سونو سود نے کہا کہ جب کبھی اس گاوں والوں کو زندگی میں کوئی مشکل آئے گی تو سونو سود ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کا دورہ کیا۔ ضلع کے چلمی تانڈہ میں ان کے ایک مداح کی جانب سے بنائے گئے ان کے مندر کو دیکھنے کے لئے وہ وہاں پہنچے، جس پر ان کا استقبال قبائلی روایات کے مطابق کیا گیا۔ ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار کھلی کار میں سوار ہیں اور ان کے مداح اس گاڑی کے اطراف چل رہے ہیں۔ وہ مداحوں کے استقبال کا جواب ہاتھ ہلاکر دے رہے ہیں۔

سونو سود نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ان کے مداح نے ان کا مندر یہاں بنایا تھا۔ اس لئے وہ پیار دینے والے ان گاوں والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے۔ آج ان کی آمد کے موقع پر گاوں والے جمع ہوگئے ہیں جس پر وہ ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آندھرا اور تلنگانہ کے ہر فرد کے لئے وہ زندگی بھر 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی اس گاوں والوں کو زندگی میں کوئی مشکل آئے تو سونو سود ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ وہ اس گاوں سے کافی پیار کرتے ہیں اور وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گاوں ان ہی کا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔