فلم انڈسٹری کے پہلے اینٹی ہیرو اشوک کمار

ہندی فلم انڈسٹری میں دادا مونی کے نام سے مشہور کمود کمار گنگولی عرف اشوک کمار کی پیدائش بہار کے بھاگلپور شہر میں 13 اکتوبر 1911 کو ایک درمیانے طبقے کے بنگالی خاندان میں ہوئی تھی ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی وڈ اداکار اشوک کمار کی شبیہ اگرچہ ایک سدا بہار اداکار کی رہی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ فلم انڈسٹری کے پہلے ایسے اداکار رہے جنہوں نے اینٹی ہیرو کا کردار بھی ادا کیا تھا۔گزشتہ صدی کے چالیس کی دہائی میں اداکاروں کی شبیہ روایتی اداکار کی ہوتی تھی جو رومانی اور صاف ستھرے کردار کیا کرتے تھے۔ اشوک کمار فلم انڈسٹری کے پہلے ایسے اداکار رہے جنہوں نے اداکاروں کے روایتی ا سٹائل کو توڑتے ہوئے فلم قسمت میں اینٹی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

ہندی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں بامبے ٹاکیز کی سال 1943 میں فلم قسمت میں اشوک کمار نے اینٹی ہیرو کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم نے کلکتہ کے چترا تھیٹر سنیما ہال میں مسلسل 196 ہفتوں تک چلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔


ہندی فلم انڈسٹری میں دادا مونی کے نام سے مشہور کمود کمار گنگولی عرف اشوک کمار کی پیدائش بہار کے بھاگلپور شہر میں 13 اکتوبر 1911 کو ایک درمیانے طبقے کے بنگالی خاندان میں ہوئی تھی ۔ اشوک کمار نے اپنی ابتدائی تعلیم کھندوا شہر سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے گریجویشن کی تعلیم الہ آباد یونیورسٹی سے مکمل کی جہاں ان کی دوستی ششادھر مکھرجی سے ہو گئی جو انہیں کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔

اشوک کمار نے اپنی دوستی کو ایک نئے رشتے میں تبدیل کر دیا اور اپنی اکلوتی بہن کی شادی ششی دھر سے کردی۔ سال 1934 میں نیو تھیٹر میں بطور لیباٹري اسسٹنٹ کام کر رہے اشوک کمار کو بامبے ٹاکیز میں کام کر رہے ان کے بہنوئی ششی دھر مکھرجی نے اپنے پاس بلا لیا۔


سال 1936 میں بامبے ٹاکیز کی فلم ’’ جیون نیّا ‘‘کی تعمیر کے دوران فلم کے اہم اداکار بیمار پڑ گئے۔ اس صورتحال میں بامبے ٹاكيز کے مالک همانشو رائے کی توجہ اشوك کمارپر گئی اور انہوں نے اشوک کمار سے فلم میں بطور اداکار کام کرنے کی گزارش کردی اور اشوک کمار نے ایک اداکار کے طور پر اس فلم سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

سال 1939 میں آئی فلم كنگن ، بندھن ، اور جھولا میں اشوک کمار نے لیلا چٹنس کے ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں ان کی کارکردگی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلموں کی کامیابی کے بعد اشوک کمار بطور اداکار فلم انڈسٹری میں اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب رہے۔


سال 1943 ہمانشو رائے کی موت کے بعد اشوک کمار بمبئی ٹاکیز کو چھوڑ فلمستان اسٹوڈيو چلے گئےسال۔ 1947 میں دیویکا رانی کے بمبئی ٹاکیز چھوڑ دینے کے بعد بطور پروڈکشن چیف بمبئی ٹاکیز کے بینر تلے انہوں نے مشعل اور مجبورجیسی کئی فلمیں بنائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔