آشا بھوسلے نے 23 سال بعد بنگلہ زبان میں گیت گایا

آشا بھوسلےنے حال ہی میں درگا پوجا کے موقع پر بنگلہ زبان میں ایک گیت کی ریکارڈنگ کی ہے۔ وہ اس سے قبل بنگلہ زبان میں درگا پوجا کے تقریباً 66 گانوں کی ریکارڈنگ کرچکی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندی فلموں کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے نے 23سال بعد بنگلہ زبان میں گیت گایا ہے۔ آشا بھوسلے نے 1963 میں گلوکار منا ڈے کے ساتھ بنگلہ زبان میں پہلا گیت ’آمار کھاتار پاٹے‘ گایا تھا۔ انہوں نے منا ڈے کے انتقال کے بعد بنگلہ میں گانا ہی بند کردیا تھا۔ 23 سال بعد پھر سے بنگلہ زبان کے گانوں کی سمت انہوں نے رخ کیا ہے۔

آشا نے حال ہی میں درگا پوجا کے موقع پر بنگلہ زبان میں ایک گیت کی ریکارڈنگ کی ہے۔ وہ اس سے پہلے بنگلہ زبان میں درگا پوجا کے تقریباً 66 گانوں کی ریکارڈنگ کرچکی ہیں۔ آشا نے بنگالی درگا پوجا ’ایبار پوجو الام پھرے‘ سے واپسی کی ہے۔ یہ گانا ’پوجو آشا‘ ایلبم کا ہے اور اسے 8 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔

اس ایلبم میں آشا کے ساتھ گلوکار امت کمار نے بھی اپنی آواز دی ہے۔ اس میں انہوں نے ’سرے تومی‘ گانا گایا ہے۔ امت کمار نے کہا، ’’آشا جی کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ وہ تقریباً 23سال بعد بنگلہ پوجا کے لئے گانےسے واپسی کررہی ہیں۔ آشا جی کو منانے میں کافی وقت لگا۔ انہوں نے اپنے شوہر آر ڈی برمن کے انتقال کے بعد سے بنگلہ زبان میں گانے گانا بند کردیئے تھے۔ اس ایلبم کے موسیقار شیلادتیا چودھری ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔