اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘

فلم ’کلام: دی میسائل مین آف انڈیا‘ کو اوم راؤت ڈائریکٹ کرنے والے ہیں۔ اوم راؤت نے آخری بار پربھاس کی فلم ’آدی پروش‘ ڈائریکٹ کی تھی، یہ فلم بُری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’کلام: دی میزائل مین آف انڈیا‘ کا باضابطہ اعلان کانز فلم فیسٹیول میں کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں جنوبی ہند کے مشہور اداکار دھنُش مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس ے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ڈاکٹر کلام پر فلم بنانے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ہر عمر اور طبقے کے لوگ ان کی متاثر کن زندگی کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے خواہاں تھے۔ اب یہ انتظار ختم ہو چکا ہے اور فلم کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکار دھنش کے لیے بھی یہ کردار ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے واقعی بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے ایک عظیم اور باوقار رہنما، ہمارے اپنے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام صاحب، کی زندگی کو اسکرین پر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘

دھنش کے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیوں اور جوش بھرے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ کسی نے لکھا، ’’نیشنل ایوارڈ یقینی ہے،‘‘ تو کسی نے کہا، ’’یہ غیر متوقع لیکن خوش آئند اعلان ہے۔‘‘


فلم کی ہدایت کاری اوم راؤت کریں گے، جنہوں نے اس سے قبل پربھاس کی فلم ’آدی پروش‘ بنائی تھی، جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے پروڈیوسر ابھیشیک اگروال ہیں، جو ’دی کشمیر فائلز‘ جیسی متنازع مگر کامیاب فلم سے جڑے رہے ہیں۔ اس کا اسکرین پلے سائیون کواڈراس نے تحریر کیا ہے، جنہیں ’نیرجا‘، ’پرمانو‘ اور ’میدان‘ جیسی حقیقت پر مبنی فلموں کے لیے سراہا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔