امیتابھ بچن کی فلم ’گڈ بائے‘ کا گانا ’چنا پردیسی‘ ریلیز، بیوی کی یاد میں ڈوبے نظر آئے ’بگ بی‘

فلم کے ٹریلر سے قبل تاحال گڈ بائے کے دو گانے ’مہاکال‘ اور ’دی ہیک سانگ‘ جاری کئے جا چکے ہیں اور چنا پردسی ریلیز ہونے والا تیسرا گانا ہے۔

تصویر اسکرین شاٹ / بشکریہ یوٹیوب
تصویر اسکرین شاٹ / بشکریہ یوٹیوب
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم گڈ بائے (Goodbye) کا گانا ’چنا پردیسی‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ امیتابھ بچن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’گڈ بائے‘ کا گانا’ چنا پردیسی‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو کہ ایک رومانوی نمبر ہے۔ فلم کے ٹریلر سے قبل تاحال گڈ بائے کے دو گانے ’مہاکال‘ اور ’دی ہیک سانگ‘ جاری کئے جا چکے ہیں اور چنا پردسی ریلیز ہونے والا تیسرا گانا ہے۔

’چنا پردیسی‘ گانے کے ذریعے امیتابھ بچن اور نینا گپتا کے درمیان کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ گانے میں امیتابھ اپنی بیوی نینا گپتا کو ان کے انتقال کے بعد یاد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ ’چنا پردیسی‘ گیت سوانند کرکیرے نے تحریر کیا ہے۔ امیت ترویدی نے گانے کو اپنی سریلی آواز دی ہے۔ جبکہ گانے کی موسیقی بھی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔


امیتابھ بچن کے علاوہ ’گڈ بائے‘ میں رشمیکا مندانا، نینا گپتا، پاویل گلاٹی، ایلی ایویرام، سنیل گروور اور ساحل مہتا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ’گڈ بائے‘ کو وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ ایکتا کپور وکاس کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔ یہ فلم 7 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔