امیتابھ بچن بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئے

بچوں سے بات کرتے ہوئے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا کہ ’’بچوں کا دماغ بہت شاندار طریقے سے کام کرتا ہے۔ جہاں بالغوں کو رکاوٹیں نظر آتی ہیں، وہاں بچے امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس
امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہندوستان کو صحت مند بنانے کے لیے تخیل، تخلیقی فکر اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھنا متاثر کن ہے۔ ’ڈیٹال بنے گا سوستھ (صحت مند) انڈیا مہم‘ کے ایمبیسڈر امیتابھ بچن نے ڈیٹال اور این ڈی ٹی وی کے ذریعہ سوستھ بھارت ٹیلی تھون میں ’وائٹ ہَیٹ جونیئر سوستھ بھارت ٹیک چیمپس‘ کے فاتحین سے براہ راست ملاقات کی۔ امیتابھ بچن ان بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے جنہوں نے ہندوستان میں صحت اور حفظان صحت کے اہم چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشنز بنائی ہیں۔

بچوں سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ ’بچوں کا دماغ بہت شاندار طریقے سے کام کرتا ہے۔ جہاں بالغوں کو رکاوٹیں نظر آتی ہیں، وہاں بچے امکانات دیکھتے ہیں۔ نوجوان فاتحین کی جانب سے صحت اور حفظان صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایپس کے آئیڈیا کو دیکھ کر میرے ذہن میں ہندوستان کے مستقبل کی امید بیدار ہوئی ہے۔ آج کے یہ نوجوان تخلیق کار مستقبل کے موجد اور رہنما بننے والے ہیں۔ ان نوجوان تخلیق کاروں کے ساتھ بات چیت کرنا میرے لیے ایک شاندار تجربہ تھا اور میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔


غور طلب ہے کہ وائٹ ہَیٹ جونیئر اور ریکٹ نے اس سال ’وائٹ ہاٹ جونیئر سوستھ بھارت ٹیک چیمپس‘ لانچ کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ اس اتحاد کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت اور حفظان صحت کے حل تلاش کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ ہندوستان کے 700 سے زائد شہروں اور قصبوں سے 6 سال سے 18 سال کی عمر کے 10700 سے زائد طلبہ نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ اعلیٰ 50 فاتحین میں سے ہر ایک کو ریکٹ کے ذریعہ 50000 روپیے کی اسکالرشپ دی گئی، انھیں ڈیٹال اور این ڈی ٹی وی کے سواستھ بھارت سمپن بھارت ٹیلی تھان‘ میں سپر اسٹار اور ڈیٹال بنے گا سواستھ انڈیا مہم کے ایمبیسڈر امیتابھ بچن سے ملنے کا موقع ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔