حیدرآباد میں الّو ارجن کی رہائش گاہ پر حملہ، پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لیا

13 دسمبر کو الو ارجن کو اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں ہونے والی بھگدڑ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>الو ارجن / آئی اے این ایس</p></div>

الو ارجن / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ساؤتھ کے سپر اسٹار الو ارجن کے گھر پر اتوار کو کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا ہے۔ حالانکہ حملہ کے وقت الو ارجن گھر پر نہیں تھے۔ جن لوگوں نے الو ارجن کے گھر پر حملہ کیا ان لوگوں نے خود کو ’عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ (او یو-جےا ے سی) کا ممبر بتایا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں 6 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ حادثے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ’عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ کے ممبران نے الو ارجن کے جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ ان لوگوں نے الو ارجن کے گھر پر ٹماٹر بھی پھینکا ساتھ ہی گھر کے اندر رکھے پھولوں کے گملے بھی حادثے میں ٹوٹ گئے۔

حالانکہ الو ارجن حادثہ کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران الو ارجن کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ساتھ ہی وہ لوگ ریوتی کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ ان لوگوں نے 9 سالہ متاثرہ سریتیج کو انصاف دلانے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے جو بھگدڑ میں زخمی ہو گیا تھا۔ جس کا حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا  ہے۔


حادثے کے بعد پولیس نے اپنی جاری بیان میں کہا کہ ’’عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 6 ممبران نے الو ارجن کے رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔ ان لوگوں نے احتجاج کے دوران ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا۔ حالانکہ ہمیں الو ارجن کے خاندان کی جانب سے اس حادثے کے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔‘‘ واضح ہو کہ یہ واقعہ الو ارجن کے اتوار کو ایک بیان جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں اپنے تمام مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ کی طرح ذمہ داری کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کریں اور آن لائن یا آف لائن کسی بھی قسم کی بدسلوکی یا رویے کا سہارا نہ لیں۔ جو بھی جعلی آئی ڈی اور جعلی پروفائل کے ساتھ خود کو میرا مداح بتا کر ہتک آمیز پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میری مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسی پوسٹوں کا حصہ بننے سے بچیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر کو اللو ارجن کو اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں ہونے والی بھگدڑ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں ریوتی نامی خاتون کی موت ہوئی تھی اور اس کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جو ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حالانکہ گرفتاری کے اگلے ہی دن چنچل گوڈا جیل میں ایک رات گزارنے کے بعد سپر اسٹار اللو ارجن کو عدالت نے ضمانت دے دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔