ہالی ووڈ میں کام کریں گی عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ہالی ووڈ کی لیڈنگ انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ کانٹریکٹ سائن کیا ہے جس سے انہیں بڑے بڑے بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔

عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس
عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب ہالی ووڈ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ سال 2012 میں ریلیز کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عالیہ نے فلم انڈسٹری اور مداحوں کے درمیان اپنی شناخت بنالی ہے۔ اب عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے لئے تیارنظر آرہی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ہالی ووڈ کی لیڈنگ انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ کانٹریکٹ سائن کیا ہے جس سے انہیں بڑے بڑے بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔ عالیہ بھٹ نے اس ایجنسی میں شامل ہونے کی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا ہے۔


عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مینجمنٹ ایجنسی کے استقبالیہ پیغام کو شیئر کرتے ہوئے ہارٹ ایموجی کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عالیہ بھٹ جلد ہی آیان مکرجی کی ہدایت والی فلم ’برہماسترا‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رنبیر کپور دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ گنگوبائی کاٹھیا واڑی میں بھی نظر آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */