اکشے کمار کی فلم ’کھلاڑی‘ کے 28 برس مکمل

اکشے کمار کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ 05 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ کے 28 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اکشے کمار کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ 05 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ عباس مستان کی ہدایت میں بنی اس فلم کا عنوان اکشے کمار کا ہم معنی ہوگیا۔ اس کے بعد اکشے کو لے کر کھلاڑی ٹائٹل سیریز میں بہت سی فلمیں بنائی گئیں۔ جیسے ’میں کھلاڑی تو اناڑی، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، مسٹر اور مسز کھلاڑی، انٹرنیشنل کھلاڑی، کھلاڑی 420 اورکھلاڑی 786 ‘۔

فلم کھلاڑی کے 28 سال مکمل ہونے پر فلمسازعباس مستان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی۔ اس میں عباس مستان کے ساتھ اکشے کمار بھی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا ’’ڈیئر اکشے کمار، آج کھلاڑی کی ریلیز کو 28 سال مکمل ہوچکے ہیں، ہم لوگوں کی ایک ساتھ پہلی فلم تھی۔ پوری ٹیم کی یاد آرہی ہے خاص طور پر جانی لیور بھائی کی‘‘۔


اکشے کمار نے عباس مستان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں کیسے بھول سکتا ہوں عباس مستان بھائی... یہ صرف میرے لئے فلم نہیں تھی بلکہ میرے کیریئر کا سنگ میل تھا، اس کا عنوان اب میرے نام کے ہم معنی ہے۔ مجھے کھلاڑی دینے کے لئے شکریہ‘‘۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ فلم ’کھلاڑی‘ میں اکشے کے علاوہ عائشہ جلکا، دیپک تجوری، پریم چوپڑہ نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */