اکشے کمار اب لیں گے 100 کروڑ روپے کی فیس

اکشے کمار جلد ہی بیل باٹم کی ٹیم کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی، جس کی ہدایت مدثر علی کریں گے اور جیکی واشو بھگنانی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

کشے کمار، تصویر یو این آئی
کشے کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم کے لئے 100 کروڑ روپے کی فیس لے سکتے ہیں اکشے کی حال ہی میں فلم لکشمی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے اور کورونا کی وجہ سے فلموں کی ریلیز ڈیٹ میں ہوئی تبدیلی سے ان کی کئی فلمیں اٹک گئی ہیں۔ ابھی ان کی کئی فلمیں تو تیار ہیں اور کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں اکشے نے حال ہی میں فلم بیل باٹم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ بیل باٹم کی ٹیم کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی، جس کی ہدایت مدثر علی کریں گے اور جیکی واشو بھگنانی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

اکشے اس فیملی کامیڈی کہانی کو لے کر خوش ہیں۔ ساتھ ہی فلم کے فائننشیل اینگل کو دیکھ کر بھی اکشے کمار اس سے متفق ہوگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کے لئے قریب 100 کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔ جبکہ اکشے کمار کی فیس کو ہٹاکر فلم کا بجٹ 35 سے 45 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کےلئے یہ ایک اچھی کاروباری ڈیل بھی ہے، کیونکہ فلم کا شوٹ بھی زیادہ طویل نہیں ہے، جو 45 دن میں ختم ہوجائے گی۔ ایسے میں انہیں ہر روز کے شوٹ کے دو کروڑ روپے ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔