کھٹمنڈو میں فلم 'آدی پورش' کی نمائش پر پابندی، میئر کا تمام ہندوستانی فلموں پر روک لگانے کا انتباہ

نیپال فلم یونین نے کھٹمنڈو کے تمام سنیما گھروں پر زور دیا ہے کہ وہ آدی پورش کی نمائش بند کر دیں اور راجدھانی سے باہر کے سینما گھروں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ریلیز کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کھٹمنڈو: نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو کے سنیما گھروں میں 'آدی پورش' کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کھٹمنڈو کے میئر بالین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلم آدی پورش میں سیتا کی جائے پیدائش کی غلطی کو درست نہ کیا گیا تو یہاں کسی بھی ہندوستانی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیپال فلم یونین نے کھٹمنڈو کے تمام سنیما گھروں پر زور دیا ہے کہ وہ آدی پورش کی نمائش بند کر دیں اور راجدھانی سے باہر کے سینما گھروں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ریلیز کیا جائے۔

کھٹمنڈو کے میئر نے ٹوئٹ کیا کہ 'آدی پورش' میں اس بات کا ذکر ہے کہ 'سیتا ہندوستان کی بیٹی ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس غلطی کو درست نہیں کیا جاتا کسی بھی ہندوستانی فلم کو کھٹمنڈو میٹروپولیٹن سٹی کی حدود میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خیال رہے کہ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے اور اسے ٹی سیریز اور ریٹروفائلز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہندی اور تلگو زبانوں میں بیک وقت شوٹ ہونے والی اس فلم نے ہندوستان میں بھی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ نیپال کے سنسر بورڈ نے بھی اس وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے 'آدی پورش' کی نمائش کی اجازت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رامائن کے مطابق سیتا کی پیدائش نیپال کے جنک پور میں ہوئی تھی اور رام نے وہیں ان سے شادی کی تھی۔ میئر بالین شاہ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کی بعض تنظیموں نے بھی فلم کی مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جب تک فلم ساز سیتا کی جائے پیدائش کے حوالے سے غلطیوں کو درست نہیں کرتے وہ اس کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔