عامر خان کا متعدد اسٹاف کورونا پازیٹو، ماں کے لیے کی دعا کی اپیل

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک اسٹیٹمنٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو خبر دی ہے کہ ان کے کچھ اسٹاف ممبرس کورونا پازیٹو ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ خود پازیٹو نہیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور مشہور ہستیوں کے بھی اس میں مبتلا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کے کچھ اسٹاف ممبرس کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس کی خبر خود عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے خود کے کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کی بھی جانکاری دی۔

ٹوئٹر پر عامر خان نے ایک اسٹیٹمنٹ اَپ لوڈ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ بی ایم سی ان لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی ہے جو کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ انھوں نے اس کی تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں آپ لوگوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ اراکین کورونا پازیٹو ہیں۔ اس کا پتہ چلتے ہی انھیں فوراً کوارنٹائن کر لیا گیا ہے۔ بی ایم سی کے افسران نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے انھیں میڈیکل فیسلٹی میں لے گئے۔"


عامر خان نے اسٹیٹمنٹ میں آگے لکھتے ہیں کہ "میں بی ایم سی کا شکرگزار ہوں کہ ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انھوں نے فوراً پوری سوسائٹی کو اچھی طرح سے سینیٹائز کیا ہے۔ ہم میں سے باقی لوگوں کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے اور ہم سب کا ٹیسٹ نگیٹو آیا ہے۔ فی الحال میں اپنی ماں کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں اور وہ آخری شخص ہیں جنھیں اس سب کے بارے میں پتہ ہے۔ دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔