عامر خان ایلی ابرام کے ساتھ آئیں گے نظر

عامر خان و ایلی انرام، تصویر ٹوئٹر @ElliAvrRam
عامر خان و ایلی انرام، تصویر ٹوئٹر @ElliAvrRam
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکار عامر خان اداکارہ ایلی ابرام کے ساتھ فلم ’کوئی جانے نا‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم 'کوئی جانے نا' کے نغمے کی پہلی جھلک حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔ اس میں عامر خان کو ایک عاشق لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس گانے میں عامر ایلی ابرام کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔ اس گانے کا نام 'ہرفن مولا' ہے اور اس میں عامر کے انداز کو دیکھ کر شائقین ریلیز کے لئے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں فلم 'کوئی جانے نا' کے گانے 'ہرفن مولا' کی پہلی جھلک نظر آرہی ہے۔ اس میں عامر خان نیلے رنگ کی جیکٹ، قمیض اور بھوری پتلون میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں، ایلی نے شمری براؤن لباس پہن رکھا ہے۔ اس جھلک میں عامر کافی رومانٹک نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں، ایلی نے لکھا، "وہ ایک آل راؤنڈر ہیں، وہ ڈانس فلور کی بادشاہ ہیں۔ 10 مارچ کو ان سے ملنے کے لئے تیار ہوجائیں۔" یہ گانا 10 مارچ کو ریلیز ہو رہا ہے۔


اس سے قبل اس گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ جس میں عامر اور ایلی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ اس گانے میں ان دونوں کی کیمسٹری کافی شاندار نظر آئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان فلم ’کوئی جانے نا‘ میں صرف مہمان اداکار کے طورپر نظر آئیں گے۔ بھوشن کمار کی اس فلم میں اداکار کنال کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ اسے نفسیاتی تھرلر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */