عامر خان نے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں، نرسوں اور ممبئی پولیس کو کہا ’تھینک یو‘

عامر خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ڈاکٹروں، نرسوں، اسٹاف عملہ، ممبئی پولیس، مہاراشٹر انتظامیہ اور ضروری خدمات میں مصروف اسٹاف وغیرہ کی بحران کے اس وقت میں تعریف کرتا ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ان لوگوں کی ستائش کی ہے جو مشکل اور بحران کی اس گھڑی میں اپنا فرض بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ كورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے لوگ اپنے اپنے گھروں كے اندر رہنے پر مجبور ہیں تو وہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اس بحران کی گھڑی میں بھی اپنا فرض نبھاتے ہوئے اس وبا سے لڑ رہے ہیں۔

عامر خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ڈاکٹروں، نرسوں، اسپتالوں اور اسٹاف عملہ، ممبئی پولیس اور مہاراشٹر انتظامیہ، بی ایم سی اور ضروری خدمات میں مصروف اسٹاف ممبرس، ممبئی اور مہاراشٹر میں کام کرنے والے لوگ کی بحران کے اس وقت میں تعریف کرتا ہوں۔‘‘


خیال رہے کہ عامر خان شروع سے ہی سماجی کاموں سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ سال بھر اپنی تنظیم ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے عوامی خدمات میں مشغول رہتے ہیں۔ اس ادارے کے توسط سے وہ مہاراشٹر کے کسانوں کی مدد کرتے ہیں۔ ادھر، کورونا وائرس کی وبا کا ملک میں خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔


دریں اثنا، وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 896 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ہندوستان میں، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور 250 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔