یمن میں گزشتہ دو سال میں 10 ہزار سے زائد شہری ہلاک  

گیٹی امیج
گیٹی امیج
user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں خانہ جنگی کے دوران اس سال 201 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن میں یونیسیف کی نمائندہ میرٹكسیل ریلانو نے کل ٹویٹ کرکے کہا ’’ یمن میں 2017 میں 201 بچے ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 152 لڑکے اور 49 لڑکیاں ہیں‘‘۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے جمعہ کو سادہ صوبے میں فضائی حملے کئے جس میں چھ بچوں اور تین خواتین کی موت ہو گئی تھی۔ محترمہ ریلانو نے اس حملے کی مذمت کی تھی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ دو سال میں یمن میں دس ہزار سے زائد شہری مارے گئے ہیں اور تیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 11:55 AM